ترک فوج کا پاکستانی فوج کے ساتھ کشمیر میں شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان

August 10, 2019 1:19 pm0 commentsViews: 8

کشمیر تمام مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے‘ہم دو ریاستیں ہیں لیکن ایک قوم ہیں‘ترک صدر
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکی وہ ملک ہے جس نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا سب سے زیادہ ساتھ دیا۔مسئلہ کشمیر پر ترکی کا بیان دیا کے سامنے واضح ہے۔ترک صدر طیب اردگان نے انقرہ میں ترک سفرا کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کشمیر کا تذکرہ کیا تھا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ کشمیر کے معاملے پر ترکی پاکستان کے ساتھ ہے۔ کشمیر تمام مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے‘ہم دو ریاستیں ہیں لیکن ایک قوم ہیں۔جب کہ ایک ترک صحافی نے کہا کہ پاکستان اکیلا نہیں ہے۔ترکی کے لوگ کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر تمام مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ترکی پاکستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ایک صارف نے کہا چاہے کچھ بھی ہو ترکی پاکستانی بہن بھائیوں کو مسئلہ کشمیر پر اکیلا نہیں چھوڑے گااس کے علاوہ بھی کئی ترک صارفین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کی خراب ہوتی صورتحال پر میں قریب سے نظر رکھے ہوئے ہوں اور اس پر میں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔اسی طرح ترک عوام بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔اس حوالے سے اردو ترکی نے ایک ٹویٹ کیا ہے ترک فوج کا پاکستانی فوج کے ساتھ کشمیر میں شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان۔سوشل میڈیا پر ترک عوام نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ ہم نہ صرف مسئلہ کشمیر پر بلکہ ہر مسئلے پر آپکو سپورٹ کریں گے۔ہم دو ریاستیں ہیں لیکن ایک قوم ہیں۔پاکستان نے جنگ میں ترکی کا جو ساتھ دیا تھا وہ ابھی بھی ہمارے ذہنوں میں تازہ ہے۔