ٹیکس سسٹم میں مزید 7لاکھ 50ہزار افراد شامل

August 10, 2019 1:34 pm0 commentsViews: 5

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد25لاکھ ہوگئی،چیئرمین ایف بی آر
گیس کمپنیوں کو ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ پر غیر موجود صارفین کو کنکشن نہ دینے کی ہدایت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین سید شبرزیدی نے ایک بیان میں کہاہے کہ مزید 7لاکھ 50ہزار افراد ٹیکس سسٹم میں شامل ہو گئے ہیں ، ان کی شمولیت سے سال 2018 میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 25لاکھ ہو گئی ،ادھرچیئرمین ایف بی آر نے ایک مراسلے میں سوئی گیس کمپنیوں کو ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ پر غیر موجود افراد کو گیس کنکشن نہ دینے کی ہدایت کی ہے ،مراسلہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ بہت سے کمرشل وصنعتی صارفین جو کہ ایکٹیو ٹیکس پیئرلسٹ پر موجود نہیں ہیں لیکن ان کو گیس کنکشن ملا ہوا ہے ،چیئر مین ایف بی آر نے کمپنیوں سے استدعا کی ہے کہ ایسے تمام افراد کا ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کریں۔