ملک میں گیس مہنگی ٗ ایل این جی سستی ٗ کمرشل صارفین کے ماہانہ بل بڑھادئیے گئے

August 10, 2019 1:34 pm0 commentsViews: 7

کمرشل سیکٹر کیلئے 9 فیصد، دیگر کیلئے 39 فیصد اضافہ، گھریلو صارفین مستثنیٰ،بل میں کم ازکم اضافہ 14811روپے تک کیا گیا
سوئی ناردرن ، سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 0.36 ڈالر ایم ایم بی ٹو کم کردی گئی ،نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ کیلئے ہوگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا نے گھریلو صارفین کے سوا دیگر تمام کیٹیگریز کیلئے گیس کے ماہانہ بلوں میں اضافہ جبکہ ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی ، یہ اضافہ کم از کم بل میں 14811روپے تک کیا گیا ہے جو سی این جی ، سیمن ملک میں گیس مہنگی ٗ ایل این جی سستی ٗ کمرشل صارفین کے ماہانہ بل بڑھادئیے گئے
ٹ ،بجلی گھروں،جنرل انڈسٹری، رجسٹرڈ مینوفیکچررز،آئس فیکٹریز، نجی بجلی گھروں اور خصوصی کمرشل صارفین پر یکم جولائی سے لاگو ہوگا ،یہ بل صارفین کو استعمال نہ کرنے کے باوجود بھی ادا کرنا ہوگا،یوں کمرشل سیکٹرکے لئے 9 فیصد اور دیگر تمام سیکٹرز کے لئے 39 فیصد اضافہ کیا گیا ہے البتہ گھریلو صارفین کیلئے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ،نوٹیفکیشن کے تحت سیمنٹ صارفین کیلئے ماہانہ کم سے کم بل میں سب سے زیادہ 14ہزار8سو 11روپے کا اضافہ کیا گیا ہے یوں سیمنٹ فیکٹریوں کیلئے گیس کاماہانہ کم ازکم بل 32877 روپے سے بڑھا کر 47588 روپے ،سپیشل کمرشل صارفین کا 5880 روپے سے بڑھاکر 6415روپے ،آئس فیکٹریز کا 5880 روپے سے بڑھا کر 6415 روپے ،جنرل انڈسٹریل سیکٹر کیلئے 26301 روپے سے بڑھا کر 36449 روپے جبکہ رجسٹرڈ مینوفیکچررز اور پانچ زیروریٹڈ سیکٹرز کیلئے کم سے کم ماہانہ بل 20232 روپے سے بڑھا کر 28060 کردیاگیا،اسی طرح سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کا کم سے کم ماہانہ بل 33045 سے بڑھا کر 45803 روپے ،پاور سٹیشنوں کیلئے 21209 روپے سے بڑھا کر 29416 روپے ،آئی پی پیز کا 21209 روپے سے 29416 روپے اورکیپٹو پاور پلانٹس کا کم ازکم ماہانہ گیس بل 26301 روپے سے بڑھا کر 36449 روپے کردیاگیا،اوگرا نے 29جون کو جاری نوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے نیانوٹیفکیشن جاری کر دیا،دریں اثنا اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی،سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو کمی کردی گئی ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی،اسی طرح سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کردی گئی،اگست میں سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے ،جولائی میں ایل این جی کی قیمت 11.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی،ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست کے مہینہ کیلئے ہوگا۔