عید سے قبل ڈاکوؤں کے گروہ سرگرم، اورنگی ٹاؤن میں 14 جانور چوری

August 10, 2019 1:42 pm0 commentsViews: 2

چور نے گلی میں بندھے اونٹ کی رسی کھولی لیکن وہ نہ ہلا‘ناکامی پردوسرے اونٹ کو لے اڑا‘شہریوں نے پکڑ لیا
پولیس کی گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں کارروائی ‘ 8 ملزمان گرفتار‘ ان کے قبضے سے 7 پستول اور دیگر سامان برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عید الاضحی کی آمد سے قبل ہی شہر قائد میں ڈاکوؤں کے گروہ سرگرم ہو گئے ہیں، اورنگی ٹاؤن میں 14 جانور چوری کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں عیدالاضحی پر رسہ گیر گروہ سرگرم ہو گئے ہیں، اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے دس روز میں قربانی کے 14 جانور چوری ہو گئے ہیں۔ صبح سویرے چور نے گلی میں بندھے اونٹ کو لے جانے کی کوشش کی ایک اونٹ کی رسی کھولی لیکن وہ نہ ہلا۔ناکامی پر چور دوسرے اونٹ کو لے اڑا۔ شہریوں نے اونٹ چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور اونٹ کو کھول کر لے جا رہا ہے، شہریوں نے کچھ فاصلے پر چور کو پکڑ لیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔اْدھر پولیس نے گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 7 پستول اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ایس ایس پی گلشن شاہ نواز کے مطابق گرفتار ڈکیت کا سرغنہ پولیس اہلکار نکلا ہے، اہلکار واردات کیلئے اسلحہ ٹرانسپورٹ فراہم کرتا تھا، گرفتار پولیس اہلکار منان سپر مارکیٹ میں تعینات ہے۔