بن قاسم میں کھڑی کار سے لڑکی اور لڑکے کی لاشیں برآمد

August 10, 2019 1:45 pm0 commentsViews: 19

مرنے والے آپس میں رشتے دار ہیں، کار میں گیس بھر جانے کے باعث موت واقع ہوئی، پولیس
کراچی (کرائم رپورٹر) رات گئے بن قاسم میں موٹر ورکشاپ میں کھڑی کار سے لڑکا لڑکی کی لاشیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے ملیر پیپری ایزی سٹی کے قریب واقع علی موٹر ورکشاپ کے اندر کھڑی کار نمبرAPY-406 سے 20 سالہ حماد ملک ولد سلطان پرویز اور 19 سالہ حرا دختر پرویز کی لاشیں ملیں، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو پولیس کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق متوفین گلشن حدید فیز2 کے رہائشی اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں کی موت کار میں گیس بھر جانے کے باعث واقع ہوئی ہے۔ متوفین آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں لیکن فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی کہ متوفین کی موت زہریلی چیز کھانے سے یا دم گھٹنے سے ہوئی۔ بعدازاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفین کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔