مریضوں سے رقم بٹورنے والا فراڈیا پکڑا گیا

August 10, 2019 1:48 pm0 commentsViews: 4

ملزم امین لاسی سول اسپتال میں میڈیسن کے بہانے پیسے لیکر فرار ہوجاتا تھا
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے سول اسپتال سے 100 سے زائد مریضوں اور ان کے لواحقین سے فراڈ کرنے والا فراڈیہ گرفتار، فریئر پولیس نے 2 منشیات فروش پکڑ لیے۔ تفصیلات کے مطابق عیدگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امین لاسی کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم لیاری کا رہائشی اور سول اسپتال میں گزشتہ 3 سالوں سے مریضوں اور ان کے لواحقین سے میڈیسن کے بہانے رقم بٹور کر غائب ہو جاتا تھا ملزم کے خلاف سول اسپتال کے متاثرہ افراد کی جانب سے شکایات درج کرائی گئی تھی تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ فریئر پولیس نے دو منشیات فروش راشد علی عرف سولنگی اور بلال احمد عرف کاشی کو گرفتار کرکے قبضے سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔