رات گئے کراچی پولیس کے 4 افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

August 10, 2019 1:48 pm0 commentsViews: 9

کراچی (کرائم رپورٹر) رات گئے ضلع ملیر اور سائوتھ کے چار پولیس افسران کو ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے حکم پر ایس ایچ او شاہ لطیف محمد حسین لاشاری کو ریتی بجری چوروں کی سرپرستی کرنے کے الزام میں معطل، ایس ڈی پی او شاہ لطیف حضور بخش اور ایس پی ملیر خالد خان کو فوری چارج چھوڑنے کی ہدایت جبکہ ایس ڈی پی او فریئر اعظم بلوچ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔