پختون قبائل برادری کے سرپرست اعلیٰ کا کمسن پوتا کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

August 10, 2019 1:48 pm0 commentsViews: 4

کراچی (کرائم رپورٹر) مواچھ گوٹھ میں پختون قبائل برادری کے سرپرست اعلیٰ کا معصوم پوتا کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے مواچھ گوٹھ نمبر2 میانوالی پاڑہ میں پختون قبائل برادری مواچھ گوٹھ کے سرپرست اعلیٰ ناصر خان پیر کا چار سالہ پوتا ذکریا ولد حافظ سعید خان کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو گٹر سے نکال کر اسپتال پہنچایا تاہم معصوم ذکریا زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ واضح رہے کہ مواچھ گوٹھ سمیت بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں مین ہول کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث واقعات رونما ہوتے ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں کیے جاتے۔