بانی پاکستان کی اصل قبر تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ

August 10, 2019 1:48 pm0 commentsViews: 9

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پہلی بار بانی پاکستان محمد علی جناح کی اصل قبر پر عوام کو حاضری اور فاتحہ خوانی کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 14 اگست کو مزار قائد پر خصوصی تقریبات کے بعد عوام کو اصل قبر پر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ بانی پاکستان کی اصل قبر گنبد میں موجود قبر کے عین کئی فٹ نیچے واقع ہے جس میں بھی قیمتی پتھر، فانوس اور دیگر آرائشی قمقمے نصب ہیں۔ بانی پاکستان کی اصل قبر پر ماضی میں چیدہ چیدہ شخصیات کو جانے کی اجازت دی جاتی رہی ہے۔