مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا مظاہرہ

August 10, 2019 1:48 pm0 commentsViews: 10

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف جمعہ کو مسلم لیگ (ن) سندھ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور دیگر نے کی۔ مظاہرے میں مسلم لیگ کے مقامی رہنمائوں سمیت کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز، پارٹی پرچم، میاں نواز شریف اور مریم نواز کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ کارکنان وفاقی حکومت کے خلاف مسلسل نعرے بازی کر رہے تھے۔