عید پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

August 10, 2019 1:50 pm0 commentsViews: 8

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے عید قربان پر 11 اگست سے 14 اگست تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ عید اور یوم آزادی پر کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ 11 سے 14 اگست کے درمیان ملک بھر میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔ تکنیکی خرابی کی صورت میں تکنیکی ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں گی، مقامی سطح پر بجلی کی خرابی فوری طور پر دور کی جائے گی۔ ترجمان وزارت توانائی کے مطابق عید کے دنوں کے لیے خصوصی مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا ہے اگر کہیں تکنیکی خرابی ہوگی تو ایمرجنسی ٹیمیں فوراً وہاں پہنچ کر فالٹ کو دور کرکے بجلی فراہم کریں گی۔