بلاول گرفتار ہو جائیں گے؟ صحافی کا سوال وہ مرد ہے، آصف زرداری

August 10, 2019 1:50 pm0 commentsViews: 12

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم تو نہیں سوچتے، ان کو نہ اپنی بیوی کی پروا ہے نہ بچوں کی، لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔ آصف علی زرداری پارلیمنٹ ہائوس پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے کہ بلاول کو بھی گرفتار کیا جائے گا؟ آصف زرداری نے انہیں جواب دیا کہ خیر ہے، وہ (بلاول زرداری) مرد ہے، کل بھی کہا تھا کہ مریم نواز کی گرفتاری زیادتی ہے، ان کو سوچنا چاہیے ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ وزیراعظم عمران خان تو نہیں سوچتے ان کو نہ اپنی بیوی کی پروا ہے نہ بچوں کی، لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔