کے الیکٹرک نے پی آئی بی میں 150 بجلی کنڈوں کا صفایا کردیا

August 10, 2019 1:50 pm0 commentsViews: 17

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے پی آئی بی کالونی کے علاقے میں 150 سے زائد خطرناک کنڈے ہٹا دیے ہیں۔ ان کنڈوں کے ذریعے 120سے زائد گھریلو اور کمرشل احاطوں میں غیر قانونی طریقے سے بجلی حاصل کی جارہی تھی۔ جیل چورنگی سے ملحقہ علاقے میں 20 کنکشن منقطع کیے گئے، اعلامیے میں کہا گیا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں ادارے کا ساتھ دیں۔