بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئے

August 10, 2019 2:07 pm0 commentsViews: 4

لاہور: سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام کے رد عمل میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت سے سفارتی تعلقات میں کمی اوربھارتی سفیرکو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے تھا اور پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کو نئی دلی نہ بھیجنے کا بھی فیصلہ کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئے ہیں، بھارتی سفارتی عملہ اور ان کے اہل خانہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے 15 اگست یعنی بھارتی یوم آزادی والے دن کو یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

خیال رہے پاکستان کے نئے ہائی کمشنر امین الحق کو 16 اگست کو بھارت جانا تھا تاہم بھارتی اقدام کے بعد اب انہیں بھارت جانے سے روک دیا گیا ہے۔