نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے، خطبہ حج

August 10, 2019 2:40 pm0 commentsViews: 7

مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے اور مسلمانوں تقویٰ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نماز قائم کریں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الشیخ محمد بن حسن آل شیخ نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اسے دنیا و آخرت کے خوف سے نجات دیتا ہے، نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے، قرآن میں فرمایا گیا اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا جائے اور جدا جدا راستے نہ اختیار کیے جائیں۔