فیس بک کا صارفین کی گفتگو تحریر میں بدلنے کا اعتراف

August 15, 2019 12:04 pm0 commentsViews: 7

کراچی( نیٹ نیوز) کاروباری و تجارتی خبررساں ادارے بلومبرگ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فیس بک نے اپنے میسجز پر صارفین کے درمیان ہونیوالی گفتگو نہ صرف ریکارڈ کی ہے بلکہ اسے دوسرے اداروں کو فراہم کرکے تحریر میں تبدیل بھی کروایا ہے فیس بک کے ذمہ دارا ن نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ میسجز پر صارفین کے درمیان ہونیوالی بات چیت ریکارڈ کرتے رہے ہیں لیکن اس کا مقصد ان کے خود کا ٹیکسٹ ٹو سپیچ سسٹم کی کارکردگی جانچنا اور اسے بہتر بنانا ہے۔ البتہ یہ خفیہ پروجیکٹ ایک ہفتہ پہلے ختم کردیا گیا ہے۔