شاہد آفریدی آزاد کشمیر کا جھنڈا تھامے کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے

August 15, 2019 12:07 pm0 commentsViews: 14

آل راؤنڈر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ مداحوں سے گلے ملے، ملی نغمے پر جھومتے نظر آئے
کرکٹر شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی پرچم لگا کر 73 واںیوم آزادی منایا
کراچی(اسپورٹس ڈیسک) یوم آزادی پاکستان منانے کے لیے قومی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے، شاہد آفریدی آزاد کشمیر کا جھنڈا تھامے بیٹیوں کے ساتھ کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے۔پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی پر سپرا سٹار کرکٹر بھی پرجوش ہیں، شاہد آفریدی کا بوم بوم انداز کمال تھا۔ آل راؤنڈر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ آزادکشمیر کا جھنڈا لیے کراچی کی سڑکوں پر مداحوں کو گلے ملے، ملی نغمے پر جھومتے نظر آئے۔قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی پرچم لگا کر یوم آزادی منایا۔ عمر اکمل اور وہاب ریاض نے بھی قومی دن کے موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔ سابق کپتان راشد لطیف پر بھی یوم آزادی کے رنگ نمایاں، لیجنڈری وقار یونس نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی تصویر اور شعر کے ساتھ یوم آزادی کو منایا۔