بھارتی جھنڈا لہرانے کی تصویر شیئر کرنے پر ثانیہ مرزا تنقید کی زد میں آگئیں

August 16, 2019 11:35 am0 commentsViews: 10

بھابھی پلیز پاکستانی ہوجائیں‘فرح ناز ‘ انسانیت کیلئے یوم سیاہ منائیں‘ زارا اکرام نامی صارف
جب کہ کچھ لوگوں نے پاکستان اورکشمیر کا جھنڈا شیئر کرتے ہوئے لکھا کشمیر بنے گا پاکستان انشاء اللہ
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ٹیسٹ اسٹار و سابق قومی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کو بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کرنے اوربھارتی یوم آزادی کی مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر آویزاں کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے جس پر ثانیہ کے لاتعداد فالوورز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست(بھارت کے یوم آزادی)کو یوم سیاہ قرار دیاہے۔ زارا اکرام نامی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کو جواب دیتے ہوئے کہا انسانیت کے لیے یوم سیاہ منائیں۔جب کہ کچھ لوگوں نے پاکستان اورکشمیر کا جھنڈا شیئر کراتے ہوئے لکھا کشمیر بنے گا پاکستان انشااللہ۔فرح ناز نامی صارف نے ثانیہ مرزا سے درخواست کرتے ہوئے کہا بھابھی پلیز پاکستانی ہوجائیں اس کے ساتھ انہوں نے فری کشمیر(کشمیر کی آزادی)اور یوم سیاہ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔