’’رکشا بندھن‘‘ ہندو بہنوں نے اپنے بھائیوں کو راکھی باندھی

August 16, 2019 11:49 am0 commentsViews: 17

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی بسنے والی ہندو برادری نے مذہبی تہوار ’’رکشا بندھن‘‘ یا راکھی کا تہوار روایتی اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا۔ ساون کے مہینے میں رکشا بندھن تہوار کے دن بھائی اپنی بہن سے ہاتھ پر راکھی بندھوا کر بھائی بہن کے مقدس رشتے کو مضبوط کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ ہندو برادری کا ماننا ہے کہ راکھی بندھن بہن بھائی کے درمیان رشتے کو مزید مضبوط بناتا ہے۔