کراچی میں گندگی پھیلانے والوں کو بے نقاب کرینگے ٗ علی زیدی

August 16, 2019 12:06 pm0 commentsViews: 5

شہری اگر کسی کو سڑکوں پر تھوکتے ہوئے دیکھیں تو اس کو شرمندہ کرنے کیلئے اس شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں
کچھ لوگ سڑک کو دونوں طرف سے بند کرکے قربانی کررہے تھے تو انہوں نے راستہ کلیئر کرایا توا ن کیخلاف پروپیگنڈا شروع کردیا گیا ٗ وفاقی وزیر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ اب کراچی میں گندگی پھیلانے والوں کو بھی بے نقاب کریں گے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بہت ہو چکا، اب صاف کراچی مہم میں گندگی پھیلانے والوں کو بھی بے نقاب کرنا ہوگا۔ شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ اگر آپ کسی کو سڑکوں پر تھوکتے ہوئے دیکھیں تو اس کو شرمندہ کرنے کے لیے اس شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر Lets Clean Karachi کو ٹیگ کریں، وہ ان تصاویر کو آگے بڑھائیں گے۔ علی زیدی نے کہاکہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ لوگ سڑک کو دونوں طرف سے بند کرکے قربانی کر رہے تھے۔ انہوں نے راستہ کلیئر کروایا تو لوگوں نے ان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔