کراچی ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کی روانگی کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کی انتظامیہ مسافر ٹرینوں کی اندرون ملک روانگی کا شیڈول بحال نہ کرسکی، مسافروں کی مشکلات برقرار رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کی انتظامیہ گزشتہ ڈھائی ماہ سے ٹرینوں کی اندرون ملک روانگی کا شیڈول بحال کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔ جمعرات کو بھی اندرون ملک روانہ ہونے والی ٹرینوں میں دو سے 5 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔