ترکی نے قطر میں نئے فوجی اڈے کی تعمیر شروع کر دی

August 16, 2019 12:06 pm0 commentsViews: 4

دوحہ (این این آئی) ترکی نے خلیجی ریاست قطر میں ایک نئے فوجی اڈے کی تعمیر شروع کی ہے۔ ترک اخبار کے مطابق دوحہ کی منظوری کے بعد انقرہ نے قطر میں نئے فوجی اڈے پر کام شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ترک حکومت کا کہنا ہے کہ نئے فوجی اڈے کے قیام سے قطر میں ترک فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق جلد ہی ترک صدر رجب طیب ایردوان اور امیر قطر اس کا افتتاح کریں گے۔