مقبوضہ کشمیر :شہری جمعے کی نماز سے بھی محروم

August 16, 2019 1:13 pm0 commentsViews: 9

قابض بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیو اور پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی کے شہریوں کو آج جمعے کی نماز پڑھنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی مذہبی آزادی بھی سلب کرلی۔ عید الاضحیٰ کے بعد مقبوضہ وادی میں جمعے کی نماز پڑھنا بھی مشکل ہو گئی، قابض فوج نے کرفیو اور پابندیوں کے دوران شہریوں کو جمعے کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک کشمیری شہری نے اپنے ویڈیوپیغام میں اس حوالے سے کہا ہے کہ آج جمعہ ہے، قابض حکومت ہمیں مسجد میں جانے نہیں دیتی، نہ ہی نماز پڑھنے دیتی ہے۔ کشمیری شہری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پابندیوں اور ہر جگہ رکاوٹوں کے باعث ہمیں شدید پریشانی ہے، یہاں سب کچھ بند ہے، ہم بھی بند ہیں، حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ درست نہیں ہے، یہاں سب ہاؤس اریسٹ ہیں۔