مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے دینے پر غور

August 17, 2019 12:13 pm0 commentsViews: 7

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے متعارف کردہ نئے ماڈل کے تحت چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے دہرے عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار قرار دیا جارہا ہے، تاہم اس کا فیصلہ 19 اگست تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق ہیڈ کوچ کے امیدواروں کی فہرست میں مضبوط امیدوار ہیں جبکہ انہیں چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داریاں دینے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ کے لیے مصباح الحق کو نگراں مقرر کیا گیا ہے۔