آلودہ ہوا میں سانس لینا پیکٹ سگریٹ پینے کے برابر نقصان دہ

August 17, 2019 12:13 pm0 commentsViews: 5

نیویارک (نیٹ نیوز) آلودہ ہوا میں سانس لینے کے نقصانات آئے دن سامنے آتے رہتے ہیں اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ اگر آلودہ ہوا میں مسلسل طویل عرصے تک سانس لیا جائے تو اس سے وہی نقصانات ہوتے ہیں جو روزانہ 20 سگریٹ پینے سے ہوتے ہیں۔ ان میں سب سے خطرناک اوزون فضائی آلودگی ہے جو پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرتی ہے جس کی تباہی کے نئے ثبوت یونیورسٹی آف واشنگٹن، کولمبیا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف بفلیو کے ماہرین نے پیش کیے ہیں۔ واضح رہے کہ گاڑیوں کا دھواں، فیکٹریوں سے زہریلا اخراج اور دیگر فضائی آلودگیوں سے اوزون کی آلودگی جنم لیتی ہے جو ہماری نچلی فضا میں تیرتی رہتی ہے۔