فریال تالپور کی گرفتاری، پی پی شعبہ خواتین ونگ کے تحت آج مظاہرہ ہوگا

August 17, 2019 12:17 pm0 commentsViews: 3

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ سندھ کے تحت آج ڈھائی بجے دوپہر سندھ اسمبلی سے کراچی پریس کلب تک وفاقی حکومت کے پرتشدد، غیر جمہوری اقدامات اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کی گرفتاری اور اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں رکن قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر شرکت کریں گے۔