شاہ فیصل کالونی کے مکین بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر مشتعل، شارع بند کردی

August 17, 2019 12:17 pm0 commentsViews: 6

کراچی (کرائم رپورٹر) شاہ فیصل کالونی کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے علاقے ریتہ پلاٹ کے قریب علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے مین شارع پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ پانی اور بجلی کی عدم فراہمی سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس سے قبل بھی احتجاج کیا تھا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔