صبح سویرے پنجاب کالونی میں مکان سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

August 17, 2019 12:17 pm0 commentsViews: 14

کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے پنجاب کالونی کے مکان سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق فریئر تھانہ کی حدود پنجاب کالونی پی ایس او پمپ واٹر فلٹر پلانٹ کے قریب مکان سے 17 سالہ امین اللہ ولد صدو خان کی پھندا لگی لاش ملی متوفی کی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا، پولیس کے مطابق متوفی نے گلے میں رسّی کا پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔