فی تولہ سونا مزید 100 روپے مہنگا

August 17, 2019 12:17 pm0 commentsViews: 7

کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 100 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھائو 100 روپے اضافے سے 88 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے بڑھا کر 75 ہزار 789 روپے کردی گئی ہے لیکن عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی تجارت 1514 ڈالر پر مستحکم رہی۔