کار کی پچھلی سیٹ مسافروں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے‘ تحقیق

August 19, 2019 12:35 pm0 commentsViews: 7

کراچی( نیٹ نیوز) امریکی موٹرنگ تنظیم کی تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پچھلی سیٹ اس قدر محفوظ نہیں ہوتی جتنا آپ خیال کرتے ہیں۔ انشورنس انسٹیٹیوٹ فار ہائی وے سیفٹی( آئی آئی ایچ ایس) کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کار بنانے والوں نے ڈرائیور اور آگے بیٹھنے والوں پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے اور اس میں بہتری لانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن انہوں نے پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والوں پر بہت ہی کم توجہ دی ہے۔