سعودی شوہروں کیلئے نکاح نامے میں من پسند شرائط

August 19, 2019 12:42 pm0 commentsViews: 20

بیوی شوہر کی مرضی کے بغیر سفر نہیں کرسکتی یا کسی بھی قسم کی ایپلیکیشن استعمال نہ کرنے کی پابندی لگا سکتا ہے
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں کچھ عرصہ پہلے تک خواتین نکاح نامے میں من پسند شرائط تحریر کرا سکتی تھیں، مثلاً یہ کہ شادی کے بعد تعلیم جاری رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، ملازمت سے نہیں روکا جائے گا، سوتن نہیں لائی جائے گی، ملازمہ کا انتظام کرنا ہوگا وغیرہ تاہم اب دلہنوں کی دیکھا دیکھی دولہوں نے بھی نکاح نامے میں شرائط پیش کرنا شروع کردیں۔ سبق ویب کے مطابق سعودی وکیل احمد عیبان نے دولہوں کے حوالے سے قانونی موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شوہر چاہے تو وہ بھی نکاح نامے میں اپنی پسند کی شرطیں ڈال سکتا ہے۔ مثلاً وہ یہ شرط لگا سکتا ہے کہ بیوی اس کی مرضی کے بغیر سفر نہیں کرسکتی، وہ یہ شرط بھی عائد کر سکتا ہے کہ بیوی کسی بھی قسم کی ایپلی کیشن استعمال نہیں کرسکے گی۔