بھارتی مسلمان حفاظت کیلئے خنجر ساتھ رکھیں‘جاوید میانداد

August 19, 2019 12:49 pm0 commentsViews: 8

بھارت میں ایک مسلمان کو 20، 20 لوگ مارتے ہیں

مودی کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان ایک ایجنڈے پر ہے‘ گفتگو
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بہت افسوس ہوتا ہے۔ بھارت میں ایک مسلمان کو 20، 20 لوگ مارتے ہیں، انہیں حفاظت کے لئے خنجر یا چاقو اپنے پاس رکھنے چاہئیں۔جاوید میانداد نے کہا ہے کہ مودی کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان ایک ایجنڈے پر ہے۔ جاوید میانداد نے کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب سابق کرکٹر سعید اجمل نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں، دل و جان سے ان کے ساتھ ہیں، دعا ہے کشمیر جلد آزاد ہو۔ سعید اجمل نے کہا کہ پاک آرمی سمیت تمام پاکستانی کشمیریوں کے دکھ میں شریک ہیں۔ بھارت کو کشمیریوں پر ظلم و تشدد ختم کرنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان پْر امن ملک ہے۔ سری لنکن ٹیم کے پاکستان آنے سے عالمی کرکٹ بحال ہو گی،سری لنکن ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہئے۔