پوچھ گچھ کا ڈر ، لوگوں نے بینکوں سے پیسے نکلوانا شروع کر دیئے

August 20, 2019 12:07 pm0 commentsViews: 14

جولائی کے مہینہ میں عوام نے بینکوں سے 700ارب روپے نکلوا لئے‘اسٹیٹ بینک
کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)بینکوں میں رکھی گئی رقوم کے بارے میں پوچھ گچھ کے ڈر سے لوگوں نے بینکوں سے پیسے نکلوانا شروع کر دیئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی کے مہینہ میں عوام نے بینکوں سے 700 ارب روپے نکلوا لئے۔ رقم کہاں سے آئی اور ذریعہ آمدن کیا تھا ان سوالات سے بچنے کی خاطر عوام نے بینکوں سے دھڑا دھڑ رقوم نکالنا شروع کر دی ہیں۔ جولائی 2019میں یومیا اسطاً 23 ارب روپے بینک کھاتوں سے نکلے۔ اس طرح بینک کھاتوں سے ایک ماہ میں 700ارب روپے نکلوا لئے گئے۔