کراچی میں کانگو وائرس سے مزید 3 ہلاکتیں ہو گئیں

August 20, 2019 12:20 pm0 commentsViews: 7

رواں سال شہر میں کانگو وائر س سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں کانگو وائرس سے مزید 3 ہلاکتیں ہو گئی ہیں جس کے بعد رواں سال شہر میں کانگو وائر س سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق تین روز قبل 45سالہ سید اسد علی رضوی کو انڈس اسپتال کی ایمر جنسی میں لایاگیا جن میں کانگو کی تصدیق ہوئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔اسپتال میں ان کا رہائشی پتہ او ر رابطہ نمبر درج نہیں کرایا ہے۔