50 سال قبل بھیجا گیا پیغام ساحل سمندر پر بوتل سے مل گیا

August 20, 2019 12:31 pm0 commentsViews: 502

نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک) 50 سال قبل بھیجا گیا پیغام ایک بوتل سے مل گیا۔ ذرائع کے مطابق مغربی الاسکا کے ساحل پر سمندر پر ایک شخص ٹائلر ایوانوف کو ایک بوتل ملی جسے وہ اپنے گھر لے لیا گیا اور بچوں کے سامنے اسے کھولا جس کے اندر ایک کاغذ پر روسی زبان میں لکھا ایک خط موجود تھا جو50سال قبل تحریر کیا گیا تھا۔ ٹائلر ایوانوف نے اسے فیس بک پر شیئر کیا اور اس کی درخواست پر ایک روسی مترجم نے ترجمہ کیا۔ خط میں20جون1969 کی سرد جنگ کے حوالے سے ایک پیغام درج تھا۔