باکسر محمد عامر کے پرستار نے موبائل فون چوری کرلیا

August 21, 2019 12:02 pm0 commentsViews: 5

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)باکسر عامر خان کا پرستار ان کا موبائل فون چرا کر لے گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرستار ان کے ساتھ سیلفیاں بنوا رہے تھے۔عامر خان کے فین نے سیلفی لینے کے دوران ان کا فون چرا لیا جس کا شکوہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر کیا۔باکسر نے انسٹا گرام پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مداح میرے ساتھ سیلفی لینے آیا اور سیلفی لیتے وقت میز پر رکھا میرا فون چوری کر لیا۔انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دنیا میں اب بھی ایسے لوگ ہیں۔