کھوج لگالیا کراچی کے 6 ہزار ٹیکس نادہندہ تعلیمی اداروں کیخلاف شکنجہ تیار

August 21, 2019 12:02 pm0 commentsViews: 8

بھاری فیسیں وصول کرنے اور قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والے اسکولوں اور ٹیوشن سینٹرز کی فہرست مرتب
نشاندہی شدہ اسکولوں میں او لیول، اے لیول اسکولز، نرسری، مونٹیسوری، پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری ہائی اسکول، ہائر سیکنڈری اسکولز بھی شامل ہیں
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر کے براڈننگ آفس ٹیکس بیس زون نے کراچی کے6 اضلاع میں ٹیکس نہ دینے والے ایسے6324 اسکولوں اور ٹیوشن سینٹرز کا کھوج لگالیا ہے جو بھاری فیسوں کی وصولی اور قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کررہے۔ نشاندہی شدہ اسکولوں میں او لیول‘ اے لیول اسکولز‘ ٹیوشن سینٹرز‘ نرسری‘ مونٹیسوری‘ پرائمری‘ ایلمنٹری‘ سیکنڈری ہائی اسکولز‘ ہائر سیکنڈری اسکولز اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے کراچی کے6 اضلاع میں قائم6324 تعلیمی اداروں کی فہرست مرتب کرلی ہے جس کے مطابق قابل ٹیکس آمدنی کی حامل 85 ہائر سیکنڈری اسکولز ‘245 او اینیڈ اے لیول اسکولز‘ 4954 سیکنڈری / ہائی اسکولز‘869 ایلیمنٹری‘ اسکولز اور171 پرائمری اسکولز شامل ہیں جن کے گرد ایف بی آر نے شکنجہ تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔