کرکٹر حسن علی کی شادی، بھارتی لڑکی کو دلہن بنالیا

August 21, 2019 12:35 pm0 commentsViews: 6

پاکستانی فاسٹ بولر اور سامعیہ آرذر کا نکاح دبئی کے مقامی ہوٹل میں انجام پایا، آج ولیمہ ہوگا
حسن علی بلیک شیروانی، سرخ پگڑی جبکہ سامعیہ نے سرخ رنگ کا کڑاھی والا لہنگا پہنا ہوا تھا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی لڑکی انجینئر سامعیہ آرزو کو اپنی دلہن بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر حسن علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، حسن علی کا نکاح بھارتی دوشیزہ سامعیہ سے دبئی کے مقامی ہوٹل میں ہوا جہاں حسن علی بارات لے کر دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ پہنچے حسن علی نے بلیک شیروانی سر پر سرخ پگڑی اور ہاتھ پر روایتی گاٹھا باندھا۔ جبکہ دلہن سامعیہ آرزو نے سرخ رنگ کا کڑھائی والا لہنگا پہنا ہوا تھا، نکاح کی تقریب میں دلہا حسن علی اور دلہن سامعیہ اسٹیج پر ایک ساتھ بیٹھے دعا مانگتے نظر آئے۔ نکاح کی تقریب میں حسن علی کی فیملی، دوستوں، رشتہ داروں اور قومی کرکٹر شاداب خان نے شرکت کی۔ نکاح کے بعد سامعیہ آرزو حسن علی کے ساتھ روانہ ہو گئیں جبکہ ولیمہ آج دبئی کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ دریں اثناء قومی فاسٹ بولر نے بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعیہ کے ساتھ نکاح سے قبل برج العرب ہوٹل کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا جس میں وہ اپنی ہونے والی شریک حیات کے ساتھ خاصے مسرور نظر آئے۔