صرف 15 منٹ میں درد ختم کرنے والا آکیوپریشر گدا تیار

August 21, 2019 12:41 pm0 commentsViews: 13

کراچی (نیٹ نیوز) امریکا کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی گوریلیکس نے چینی طریقہ علاج آکیوپریشر کے اصول کو استعمال کرتے ہوئے ایک منفرد گدا ایجاد کیا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ اس پر روزانہ صرف 15 منٹ تک کے لیے لیٹنے سے جسم کا تمام درد ختم ہو جاتا ہے۔ کمپنی کی بانی اور سی ای او ادیتی اگروال کا کہنا ہے کہ اس آکیو پریشر گدے میں 192 مقامات پر مخصوص آکیو پریشر ابھار بنائے گئے ہیں جو کنول کے چھوٹے چھوٹے پھولوں کی طرح نظر آتے ہیں، جب کوئی اس گدے پر لیٹتا ہے تو یہ اس کے جسم پر خاص انداز سے دبائو ڈالتا ہے جس کے نتیجے میں خون کا بہائو بہتر ہوتا ہے اور پٹھوں و اعصاب کو سکون ملتا ہے۔