بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری، وزیراعظم منظوری دیں گے

August 22, 2019 11:53 am0 commentsViews: 5

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں یکم ستمبر 2019ء سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کیا جانا ہے۔ پہلے مرحلے میں یکم جولائی 2019ء سے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔ مجوزہ اضافہ ایک روپے 30 پیسے تک ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی اور اس کا اطلاق وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔