ڈیری فارمرز کی من مانیاں، دودھ 16 روپے فی لیٹر مہنگا

August 22, 2019 12:16 pm0 commentsViews: 7

قیمت 110 روپے فی لیٹر ہوگئی‘کراچی میں گوالا گردی، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ خود ساختہ کیا گیا
کمشنر کراچی اور شہری انتظامیہ ہوتے کون ہیں ؟ پروڈکٹ ہماری ریٹ ہمارا‘ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی من مانیاں جاری ہیں، دودھ 16 روپے فی لٹر مہنگا کر دیا، قیمت 110 روپے فی لٹر ہوگئی۔کراچی میں گوالا گردی، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ خود ساختہ کیا گیا، دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے لیٹر مقرر ہے جبکہ دودھ کی قیمت 110 روپے مقرر کر دی گئی۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کمشنر کراچی ہوتے کون ہیں ؟ پروڈکٹ ہماری ریٹ ہمارا۔ دودھ کی قیمت میں اضافے پر شہری انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی۔