شہد کی مکھیوں کی تیز رفتار اموات سے ماہرین فکرمند

August 22, 2019 12:26 pm0 commentsViews: 14

ریوڈی جنیرو( مانیٹرنگ ڈیسک) شہد کی مکھیاں کھیتی باڑی کو بڑھاوا دیتی ہیں۔اگر یہ مکھیاں آج ختم ہوجائیں تو صرف چند مہینوں میں انسانیت کو غذا کے لالے پڑ جائینگے۔ اب برازیل سے یہ خبر آئی ہے کہ وہاں شہد کی مکھیوں کے مرنے کی رفتار بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور سال2019 کے ابتدائی ماہ سے اب تک پچاس کروڑو شہد کی مکھیاں مر چکی ہیں جبکہ ماہرین نے مردہ شہد کی مکھیوں کے ڈھیر خود دیکھے ہیں۔ شہد کی مکھیاں خود آلودہ اور بیما ہو کر مرنے لگیں اور یوں مکھیوں کی تباہی کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔