شیخ رشید کو برطانیہ میں انڈے مارنے والے مرد اور خاتون سامنے آگئے

August 23, 2019 12:21 pm0 commentsViews: 15

شیخ رشید کو بدتمیز سیاستدان ہونے پر مرد نے 2 انڈے سر پر پھوڑے اورخاتون نے منہ پر مارے
یہ مستحق تھے ان کو انڈے پڑیں اور یہ اپنی اوقات میں آئیں‘ مرد اورخاتون کا سوشل میڈیا پر ویڈیوبیان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کو برطانیہ میں انڈے مارنے والا مرد اور خاتون سامنے آگئے، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو بدتمیز سیاستدان ہونے پر انڈے مارے، مرد نے کہا کہ میں نے 2 انڈے شیخ رشید کے سر پر پھوڑ ے اور خاتون نے منہ پر انڈے پر مارے۔ شیخ رشید بدتمیز سیاستدان ہیں ، یہ مستحق تھے کہ ان کو انڈے پڑیں اور یہ اپنی اوقات میں آئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو دورہ برطانیہ میں انڈے مارے گئے تھے، شخ رشید پرانڈوں سے حملہ کرنے والا شخص اور ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر سامنے آگئے ہیں۔خاتون اور شخص سے پوچھا گیا کہ انڈے مارنے کا آئیڈیا آپ کے دماغ میں کیسے آیا؟ جس پر اس شخص نے بتایا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ کون سا ایسا کام کیا جائے کہ جس سے لاٹھی بھی بچ جائے اور سانپ بھی مر جائے۔ توہمارے ذہن میں انڈے مارنے کا خیال آیا، برطانوی کلچر میں انڈہ مارنے کی کوئی سزا بھی نہیں ہے۔اس لیے ہم نے شیخ رشید کو انڈہ مارنے کا منصوبہ بنایا۔اس شخص نے بتایا کہ ہم بازارسے پھر بہترین انڈے لے کرآئے، انہوں نے کہا کہ ہم نے شیخ رشید کے سر میں انڈے میں مارے ، جبکہ خاتون کا کہنا ہے کہ شیخ رشید میری طرف دیکھ کر مسکرائے اور میں نے ان کے منہ پرانڈے مار دئیے۔