کراچی میں کانگو وائرس بے قابو، متاثرہ نوجوان دم توڑ گیا‘تعداد 14 ہوگئی

August 23, 2019 12:21 pm0 commentsViews: 15

کورنگی کا رہائشی 32 سالہ محمد کفیل نجی اسپتال میں زیر علاج تھا‘ متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہے
محکمہ صحت نے شہر میں کانگو وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی فہرست جاری کر دی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کانگو وائرس بے قابو، متاثرہ 32 سالہ نوجوان دم توڑ گیا، رواں برس مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی۔کراچی کے علاقے کورنگی کا رہائشی 32 سالہ محمد کفیل گزشتہ چند روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ ادھر محکمہ صحت نے شہر میں کانگو وائرس سے متاثرہ ہونے والے افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔فہرست کے مطابق رواں برس کانگو وائرس کے نتیجے میں 14 اموات ہو چکی ہیں جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے کیسوں میں عیدالاضحیٰ کے بعد اضافہ ہو جاتا ہے۔ ماہرین نے کانگو وائرس سے ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جانوروں کی ویکسینیشن نہیں کی گئی۔