اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک کو معطل کردیا

August 23, 2019 12:23 pm0 commentsViews: 5

جج ارشد ملک نے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کیا‘ بادی النظر میں مس کنڈ کٹ کے مرتکب ہوئے
لاہورہائیکورٹ تادیبی کارروائی کرے‘اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی ہدایت پرنوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قراردے دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے لاہور ہائیکورٹ سے سفارش کی ہے کہ جج ارشد ملک کے خلاف لاہورہائیکورٹ تادیبی کارروائی کرے،جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی ہدایت پرجج ارشد ملک سے متعلق قائمقام رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک کی خدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کو سونپتے ہوئے سفارش کی ہے کہ جج ارشد ملک نے 7 جولائی کو پریس ریلیز جاری کی تھی۔