پی آئی اے کا بعداز حج آپریشن جاری، 15 ہزار حجاج وطن پہنچ گئے

August 23, 2019 12:23 pm0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کا بعداز حج آپریشن جاری ہے، جمعرات تک 50 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا جاچکا ہے۔ پی آئی اے جدہ اور مدینہ منورہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے لیے حج پروازیں چلا رہی ہے۔