اپنی پالتو بلی کلون کرائیں‘ معاوضہ56 لاکھ روپے

August 23, 2019 12:36 pm0 commentsViews: 19

بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی کا ایک بایو ٹیک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آپ کے پیارے پالتو کتوں اور بلیوں کو کلون کرسکتی ہے اور انہوں نے ایک بلی کامیابی سے کلون کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ تاہم بلی کی کلوننگ پر56لاکھ روپے سے زیادہ کے اخراجات آئیں گے۔ حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے سائنو جین نامی کمپنی نے کہا کہ21جولائی کو ڈیسوان نامی پالتو بلی کو کلون کیا گیا جو ہو بہو اپنی ماں جیسی ہے جو چین کی پہلی کلون شدہ گھریلو پالتو بلی ہے۔ چین میں کتوں کے بجائے بلیوں کو پالنے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور یہ بہت مہنگا اور پر تعیش شوق ہوچکا ہے جسے بلی کی معیشت بھی کہا جارہا ہے۔