بھتہ وصولی ملزم کی 10 سال قید کی سزا کالعدم قرار

August 23, 2019 12:39 pm0 commentsViews: 4

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ نے بھتہ وصولی کے ملزم محمد نواز کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے10 سال قید کی سزا کالعدم قرار دیدی جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بھتہ وصولی کے ملزم محمد نواز کی سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد نواز کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محمد نواز کو10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔