سانحہ بلدیہ فیکٹری مالکان کاویڈیو لنک بیان 27 اگست کو ریکارڈ کیا جائیگا

August 23, 2019 12:40 pm0 commentsViews: 8

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں27 اگست کو دبئی سے بلدیہ فیکٹری کے مالکان کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلم بند کیا جائیگا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی‘ جیل حکام نے رحمن بھولا اور زبیر یریا کو پیش کیا۔