کراچی میں بارش کے امکانات ختم‘ صرف بوندا باندی ہوگی‘ چیف میٹرو لوجسٹ

August 24, 2019 11:33 am0 commentsViews: 1

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے ہفتے کے آخر تک بارشوں کا کوئی امکان نہیں خلیج بنگال میں ہوا کا کم دبائو بننے میں24 گھنٹے کا وقت باقی ہے‘ مون سون کے چوتھے متوقع سسٹم سے قبل خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دبائو کے حوالے سے چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار فرار کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے صورتحال ہفتے کی شام تک واضح ہوجائیگی اور اسی وقت یہ بہتر طور پر بتایا جاسکے گا‘ اگلے ہفتے کے آخر تک شہر میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں‘ تاہم سمندر کی نچلی سطح( لوکل ڈیولپمنٹ) کے تحت شہر کا مطلع ابر آلود اور کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔